2 مئی 2012 - 19:30

روسی مسلح افواج کے مشترکہ کمان کے سربراہ نے کہا ہے امریکہ اور نیٹو کا یہ دعوی کہ ایران اور شمالی کوریا کی میزائلوں سے انہیں خطرہ لاحق ہے ایک بے بنیاد دعوی ہے۔

ابنا: ینیکولائي ماکاروف نے آج ماسکو میں نیٹو میزائل شیلڈ کے تعلق سے عالمی کانفرنس میں کہا کہ ایران اور شمالی کوریا کے میزائلوں کے خطروں کا دعوی بے اساس ہے اور امریکہ اس الزام سے اپنے میزائيل شیلڈ کا جواز پیش کرنا چاہتا ہے۔

روسی فوج کے اس اعلی عھدیدار نے کہا کہ امریکہ ایران اور شمالی کوریا کے میزائل خطروں کا بہانہ بنا کر دنیا کےمختلف علاقوں میں اپنے میزائل لگانا چاہتا ہے اور یہ روس کے لئے بڑا خطرہ ہے۔

انہوں نے کہاکہ روس، امریکہ سے سمجھوتہ نہ ہونے کی صورت میں امریکی میزائل شیلڈ سے مقابلہ کرنے کے لئے مناسب اقدام کرے گا۔ ادھر روس نے اعلان کیا ہےکہ امریکہ کےساتھ میزائيل شیلڈ کے مسئلے پر مذاکرات ناکام ہوچکے ہیں۔ یہ بات روس کے وزیر دفاع نے کہی ہے۔

.......

/169